حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر سکریٹری انیتا رامچندرن نے انھیں مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں ارکان کی حیثیت سے پی رجنی کماری، انیتا راجندر نے بھی اپنے اپنے عہدے کا مہیندر ریڈی کے ساتھ حلف لیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل گورنر نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ نئے صدرنشین مہیندر ریڈی اس عہدے پر 11 ماہ تک برقرار رہیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے قواعد کے مطابق صدرنشین اور اراکین کی حیثیت سے نامزد ہونے والے صرف 62 سال تک اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔ اس طرح صرف 6 سال تک اس عہدے پر قائم رہنے کی گنجائش ہے۔ 3 ڈسمبر 1962 ء کو جنم لینے والے مہیندر ریڈی فی الحال 61 سال کے ہیں، 11 ماہ میں وہ 62 سال کے ہوجائیں گے جس کے پیش نظر وہ صرف 11 ماہ تک اس عہدے پر قائم رہیں گے۔ 2