حیدرآباد19 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدر نشین پروفیسر آر لمبادری اور نائب صدر نشین وی وینکٹ رمنا کی خدمات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرکے احکام جاری کئے ہیں۔ حکومت نے 10 ڈسمبر کو جی او جاری کرکے مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین کی خدمات کو کالعدم کردیا تھا ۔ ایمسٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات کے انعقاد میں کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے رول کے پیش نظر حکومت نے سابقہ احکام سے دستبرداری اختیار کرکے پروفیسر لمبادری اور وی وینکٹ رمنا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسابقتی امتحانات کی اہمیت کے پیش نظر چیف منسٹر نے یہ فیصلہ کیا ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او 96 جاری کیا۔ 1
سی پی ایم لیڈر ویرا بھدرم کی حالت مستحکم
حیدرآباد19 جنوری (سیاست نیوز) سی پی ایم ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم کی صحت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرس نے وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتداء میں ان کی حالت تشویشناک تھا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ گزشتہ دو دن میں حالت میں بہتری پر آج وینٹی لیٹر ہٹادیا گیا ۔