صدرنشین کونسل کی حیثیت سے میرا فیصلہ درست ثابت ہوا

   

امراوتی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلہ پر احمد شریف کا ردعمل
حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے سابق صدرنشین احمد شریف نے ریاست کے دارالحکومت کے طور پر امراوتی کے حق میں ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے اور مرکزی حکومت کے احکامات کے بعد جگن موہن ریڈی حکومت تین علیحدہ دارالحکومتوں کے حق میں دوبارہ بل پیش کرنے کی ہمت نہیں کرے گی۔ اُنھوں نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا جس میں تین علیحدہ دارالحکومتوں کی مخالفت کرتے ہوئے امراوتی کو دارالحکومت قرار دینے کی ہدایت دی گئی۔ احمد شریف نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ دراصل امراوتی کے کسانوں کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ صدرنشین قانون ساز کونسل کی حیثیت سے احمد شریف نے تین علیحدہ دارالحکومتوں سے متعلق بل کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کردیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے فیصلے کی حکومت نے مخالفت کی تھی لیکن عدالت کے فیصلہ سے اُن کا اقدام درست ثابت ہوا ہے۔ ر