صدرنشین کونسل کے فرزند کانگریس میں شامل

   

نلگنڈہ میں بی آر ایس کو دھکا ، ریونت ریڈی نے پارٹی میں استقبال کیا
حیدرآباد 30۔ اپریل (سیاست نیوز) بی آر ایس کو اس وقت جھٹکہ لگا جب صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی کے فرزند جی امیت ریڈی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ انچارج دیپا داس منشی کی موجودگی میں جی امیت نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی اور چیف منسٹر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر نریندر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ جی امیت سے آج صبح کانگریس قائدین نے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی جہاں چیف منسٹر سے ملاقات کا پروگرام طئے کیاگیا۔ واضح رہے کہ سکھیندر ریڈی کو بی آر ایس حکومت نے قانون ساز کونسل کا صدرنشین مقرر کیا تھا۔ گزشتہ دنوں سکھیندر ریڈی نے کے سی آر کے رویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تلنگانہ میں پارٹی شکست کیلئے کے سی آر کے رویہ کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ انہوں نے حالیہ اسمبلی چناؤ میں اپنے فرزند جی امیت ریڈی کو پارٹی ٹکٹ کی کوشش کی تھی لیکن ناکامی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سکھیندر ریڈی بھی جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ 1