صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کا دورۂ جھارکھنڈ

   

رانچی، 26 فروری (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج ایک روزہ دورے پر رانچی پہنچیں۔ برسا منڈا ایئرپورٹ پر ریاست کے گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے صدر جمہوریہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب کے فوراً بعد صدر مرمو جمشید پور کے لیے روانہ ہو گئیں۔ دارالحکومت رانچی میں ان کی سکیورٹی کے لیے 15 ڈی ایس پی، 50 انسپکٹر اور 100 سے زائد داروغہ تعینات کیے گئے ہیں۔ صدر مرمو جمشید پور میں جگن ناتھ پور مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر شیلا پٹ کی نقاب کشائی کریں گے ۔ اس کے بعد وہ شری جگن ناتھ اسپریچوئل اینڈ کلچرل چیریٹیبل سینٹر ٹرسٹ، جمشیدپور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے مندر کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ تقریباً سہ پہر تین بجے منی پال ٹاٹا میڈیکل کالج، جمشیدپور پہنچ کر طلبہ سے خطاب اور تبادلۂ خیال کریں گی۔