ماسکو: انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اعزازی صدارت واپس لے لی۔انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے فیڈریشن کی اعزازی صدارت واپس لے لی گئی ہے اورانہیں اعزازی سفیرکے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔صدر پوٹن مستند جوڈوکا ہیں اورانہیں 2014 میں آٹھواں ڈین دیا گیا تھا جوجوڈو کے بڑے لیول میں سے ایک ہے ۔ پوٹن کوانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے 2008 میں اعزازی صدارت اورسفیرکے عہدے سے نوازا تھا۔پوٹن جوڈو اورآئس ہاکی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔روس اور یوکرین کے درمیان 5 روز سے جنگ جاری ہے اور روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔