صدرکے اختیارات میں اضافے کیلئے استصواب عامہ جاری

   

قاہرہ ۔21اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصرمیں صدرکے اختیارات میں اضافہ کیلئے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریفرنڈم میں کامیابی کی صورت میں صدر سیسی کیلئے دوہزار تیس تک اقتدارمیں رہنے کی راہ ہموار ہوجائیگی۔مصر میں حزب اختلاف کی جماعتوں نیصدر کیاس اقدام کی مخالفت کی ہے جبکہ اپوزیشن کیایک دھڑے نیریفرنڈم میں شامل ہوکراسے مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔صدرسیسی نیدوہزارتیرہ میں اس وقت کیمنتخب صدرمورسی کوہٹا کراقتدارحاصل کیا تھا جبکہ وہ دوسری بارگزشتہ سال منتخب ہوئے تھے جہاں ووٹنگ ٹرن آوٹ محض اکتالیس فیصدرہا تھا۔