نئی دہلی۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ملک کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دیں۔صدر کووند نے ٹوئٹ کیا، سبھی کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد۔ رنگوں کے تہوار ہولی ہمارے سماج میں موسم بہاراور بھائی چارے کا تہوار ہے ۔ یہ سبھی کی زندگی میں امن اور خوشحالی لائے ۔مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ رنگوں اور خوشی کے تہوار کی آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ وزیر داخلہ نے بھی ٹوئٹ کرکے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ہندوستان کے عوام کو ہولی کی مبارکباد‘‘۔
