نئی دہلی : صدررام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں بیاڈمنٹن اور شوٹنگ مقابلوں میں تمغہ جیتنے والے پرمود بھگت، منیش نروال اور سنگھ راج اڈانا کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو کووند نے ٹویٹ کیا کہ نوجوان نروال نے پیرالمپکس میں شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیت کر اور ترنگا لہرانے کا موقع دے کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ انہوں نے پرمود کی بھی تعریف کی جنھوں نے بیاڈمنٹن میں ملک کے لئے اوّلین گولڈ میڈل جیتا ہے۔وزیراعظم مودی نے بھی تمام مڈل ونرس کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اِس سے تمام اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ وزیر اسپورٹس انوراگ ٹھاکر نے ٹوئٹ کیاکہ ہندوستان نے سونا حاصل کیا ہے۔ پرمود اور منیش کی جیت سارے ملک کیلئے شاندار ہے۔