بیونس آئرس : ارجنٹینا میں مشتعل مظاہرین نے صدر البرٹو فرنینڈز کی بس پر حملہ کردیا۔ارجنٹینا کے جنوبی صوبے کے دورہ کے موقع پر ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر موجود مشتعل مظاہرین نے صدر کو لانے والی بس کو گھیر لیا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ ارجنٹینا کے صدر جنگلات میں لگنے والیآگ کی وجہ سے متاثرہ علاقے کے دورے پر پہنچے تھے، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔صدر کے دورے کے موقع پر مشتعل مظاہرین نے حکومت کی جانب سے مائننگ کے دوبارہآغاز کے منصوبے پر صدر کیخلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کرنے کی اجازت دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
