لاگوس : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طرح سے (غزہ پر) اسرائیلی حملوں کو جو اجتماعی سزا میں بدل جاتے ہیں اور جنگی جرائم کی تشکیل دینے والے عمل کو قبول نہیں کرتے ۔صدر اردغان نے ان خیالات کا اظہارالجزائر میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے الجزائر عوامی جمہوریہ کے صدر عبدالمصد تبن کی دعوت پرالجزائرکا دورہ کیا اوراس دورہ کے دوران ترکیہ اور الجزائر کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔