صدر اردغان کا آج یوکرین کا دورہ

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان ‘یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر کل Lviv کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔صدر کے اطلاعاتی امور کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اردغان کی یوکرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقاتوں میں تزویراتی شراکت داری کی سطح پر ترکی۔یوکرین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔دورے کے دوران زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ملحقہ اداروں کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد بھی کیا جائے گا۔مذکورہ ملاقات کے دوران 24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔