صدر اردغان کے سکیورٹی آفیسر کی خودکشی

   

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردغان کے محافظ دستے میں شامل ایک سکیورٹی آفیسر نے کام کے دوران خود سے توہین آمیز سلوک پر خودکشی کر لی ہے۔ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس نے اقدام خودکشی سے قبل ایک تحریر چھوڑی اور اس میں لکھا ہیکہ اس کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران توہین آمیز سلوک کیا جارہا تھا اور دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ ترک اخبار ’جمہوریت‘ نے صدر اردغان کے محافظ دستے میں کام کرنے والے اس باڈی گارڈ کی شناخت محمد علی بلوط کے نام سے کی ہے۔وہ چہارشنبہ کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا اور اس کا فون بند تھا۔ اس کے بعد صدارتی محافظ دستے میں شامل اس کے ساتھیوں نے اس کے اقامتی اپارٹمنٹ سے نعش برآمد کی ہے۔