صدر اسرائیل کے مخلوط حکومت کے قیام کیلئے مذاکرات

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔22ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر اسرائیل ری یووین ریولین نے اپنے دو روزہ مشاورتی مذاکرات انتخابات میں حصہ لینے والی تمام پارٹیوں سے شروع کردیئے ہیں ۔ اس کے بعد ہی وہ نئے وزیراعظم اسرائیل کو نامزد کریں گے ۔ جب کہ عام انتخابات کے نتیجہ میں سیاسی تعطل پیدا ہوگیا ہے ۔ ریولین سفارشات کی سماعت اپنی قیامگاہ پر شروع کریں گے ۔ تمام متعلقہ سیاسی پارٹیاں اس میں شرکت کریں گی ۔ روایتی طور پر صدر اسرائیل نے نئے وزیراعظم کا انتخاب رسمی تبدیلیوں اور مفاہمت کرنے والی کمیٹی کے سپرد کردیاہے ۔ گذشتہ ہفتہ رائے دہی کے دوران بینی گیانٹز بلیو اینڈ وائیٹ پارٹی کے قائد 120رکنی پارلیمنٹ میں 33نشستوں پر کامیاب ہوگئے تھے جبکہ موجودہ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی قدامت پسند پارٹی کو 31نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔کسی بھی ایک پارٹی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔