اسلام آباد : صدر افغانستان اشرف غنی کو فون کرکے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بات چیت کی۔ جنگ زدہ افغانستان میں تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تشدد ختم کرنے اور طویل جنگ بندی پر عمل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ عمران خان نے اشرف غنی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ افغانستان میں جاریہ امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد کریں۔ اسلام آباد، کابل باہمی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔ عمران خان اور اشرف غنی نے ایک ایسے وقت بات چیت کی جب طالبان کے ایک وفد نے وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے افغان امن پیشرفت پر بات چیت کی ہے۔