صدر الجزائر کے استعفیٰ کا اعلان

   

الجیریس ،2اپریل(سیاست ڈاٹ کام)افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ نے ملک بھر میں جاری طویل احتجاج اور حامیوں کی جانب سے بھی ساتھ چھوڑنے پر 28 اپریل کو مدت پوری ہونے سے قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اہم فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 28 اپریل 2019 کو مستعفی ہوجائیں گے ، تاہم اس حوالہ سے قطعی دن کا تعین نہیں کیا گیا۔سرکاری نیوز ایجنسی اے پی ایس کا کہنا تھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ انتقال اقتدار کے دوران ریاستی اداروں کو اپنے کام کو موثر انداز میں جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔