نیویارک 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ال سلواڈور نجیب بکلے نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے جمعرات کے دن اپنے خطاب سے قبل سیلفی لی۔ اس موقع پر اُنھوں نے حاضرین سے کہاکہ آپ لوگ مجھے کچھ لمحوں کی مہلت دیں۔ میرا یقین کیجئے کہ جب میں یہ شیئر کروں گا تو اس سیلفی کو زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں گے اس کے بعد میری تقریر کی سماعت کریں گے۔
