واشنگٹن ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونالڈٹرمپ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں جوبائیڈن نے ختم کردیں۔ چیف پراسیکیوٹرنے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کاآغازکیاتھا۔ امریکہ کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات پربھی غصہ تھا۔ ڈونالڈٹرمپ کے وزیرخارجہ مائیک پامپیونے عالمی عدالت کوکینگروکورٹ قراردیاتھا اور عدالتی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ نئے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم افغانستان اوراسرائیل سے متعلق تحقیقات پر ہمارے تحفظات برقرارہیں۔