اسلام آباد 17جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی ایشیا کے دورے کے دوران ستمبر میں پاکستان پاکستان کا دورہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، وہ جنوبی ایشیا کے دورے کے دوران ہندوستان بھی جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر دہلی میں کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے اور دہلی روانگی سے قبل اسلام آباد میں قیام کریں گے ، اسلام آباد سے دہلی روانہ ہو کر کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاکستان آنا اچھی خبر ہے کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ساؤتھ ایشیا کا دورہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے دورے کی ابھی رپورٹس ہیں تصدیق ابھی ہونی ہے ، وزارت خارجہ سے امریکی صدر کے دورے کی تصدیق ہوگی۔شیری رحمان نے کہا کہ امریکی صدر پاکستان اور ہندوستان آتے ہیں تو ثالثی کامعاملہ زیربحث آناچاہیے۔
کوکا کولا اپنے کوک اور سافٹ ڈرنکس میں گنے کی اصل چینی استعمال کرے گی :ٹرمپ
نیویارک 17جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اٹلانٹا میں واقع مشہور سافٹ ڈرنکس کمپنی کوکا کولا اب امریکہ میں بننے والے اپنے سوڈا اور کوک میں اصل گنے کی چینی کا دوبارہ استعمال شروع کرے گی۔ ٹرمپ نے بدھ کو ٹروتھ سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا:‘‘میں کوکا کولا سے امریکہ میں کوک میں اصل گنے کی چینی کے استعمال کے بارے میں بات کر رہا ہوں، اور انہوں نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔اس دوران کوکا کولا کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ‘‘ ہم اپنے مشہور کوکا کولا برانڈ کے بارے میں صدر کے جوش و خروش کی قدر کرتے ہیں۔