صدر بائیڈن دو چوٹی اجلاسوں میں شرکت کریں گے

   

واشنگٹن : امریکہ صدر جو بائیڈن اگلے دنوں میں دو عالمی سربراہی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ بائیڈن اسی اختتام ہفتہ پر ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ جی ٹوئنٹی سمٹ کا انعقاد اٹلی کے دارالحکومت روم میں کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد وہ اقوام متحدہ کی کلائمٹ سمٹ میں شریک کرنے کے لیے گلاسکو جائیں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ان دونوں اجلاسوں میں ذاتی حیثیت میں شریک نہیں ہوں گے۔ ان کی شرکت ورچوئل ہو گی۔ منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ صرف دو مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔