واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو روسی حملوں کے خلاف لڑنے میں مدد کے لیے اضافی فوجی امداد بھیجنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان آج کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق صدر بائیڈن آج وائٹ ہاؤس میں اپنے خطاب کے دوران یوکرین کے لیے تقریباً 2.6 بلین امریکی ڈالر کی فوجی امداد کے منصوبوں کی تفصیلات بتائیں گے۔ بائیڈن انتظامیہ اس فوجی امداد کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس امداد کے ذریعے مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس میں بڑھتی ہوئی لڑائی میں یوکرینی افواج کو بھاری اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا جائے گا۔