واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔ان کی پریس سکریٹری کیرین جین نے کہا کہ امریکی صدر کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس سے قبل بھی ان کا دو بار کورونا مثبت آ چکا ہے۔ 81 سالہ بائیڈن چہارشنبہ کے روز لاس ویگاس میں حامیوں سے ملے تھے اور ایک تقریب سے خطاب کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے انتخابی مہم کی تقریر منسوخ کر دی ہے۔ان کا کورنا ایسے وقت میں مثبت آیا ہے، جب انہیں اپنی عمر کی وجہ سے پیچھے ہٹنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔کیرین نے کہا کہ صدر نے ڈیلاویئر میں اپنے گھر میں قرنطینہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، جبکہ وہ اس دوران اپنے تمام فرائض پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔