صدر برازیل امیزون کانفرنس میں شرکت سے قاصر سرجری سے قبل ڈاکٹرس کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

ساؤپالو۔ 3۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے صدر جیئر بولسو ناروا میزون کے جنگلات میں لگی آگ کے موضوع پر منعقد کی جانے والی ایک علاقائی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ آئندہ ہفتہ ان کی ایک سرجری ہونے والی ہے جس کے لئے ڈاکٹروں نے انہیں تیار ہونے کا مش ورہ دیا ہے ۔ دائیں بازو کے کٹر لیڈر سمجھے جانے والے صدر کو اس وقت شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے امیزون کے جنگلات کو صاف کرنے کی حمایت کی تھی اور ساتھ ہی ساتھ برساتی جنگلات میں لگی مہیب آگ پر اپنا ردعمل بھی تاخیر سے ظاہر کیا تھا جس پر انہیں ہدف تنقید بنایا گیا تھا۔ جمعہ کے روز سے ڈاکٹرس نے بولسو نارو کو صرف سیالی غذا کے استعمال کی اجازت دی ہے اور اسی دن کو لیبیا میں کانفرنس کا انعقاد ہونے والا ہے ۔ ان کے ترجمان اوٹاویو ریگو باروس نے کہا کہ ڈاکٹرس کے صلاح و مشورہ کے بعد صدر کا کانفرنس میں شرکت کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل اس کانفرنس کے لئے صدر کا ایک نمائندہ بھیجنے پر غور و خوض کر رہا ہے یا پھر کانفرنس کو کچھ دنوں تک ملتوی کرنے کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کیونکہ ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ بولسو نارو کی سرجری کے بعد انہیں دس دنوں تک مکمل آرام کرنے کی ضرورت ہے ۔