برازیلیا: برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو مسلسل ہچکی آنے کے باعث دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے۔ اُن کے طبی معائنوں سے پتہ چلا کہ اُن کی آنتوں میں کچھ پیچیدگی پیدا ہوئی ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق 66 سالہ بولسونارو کو مزید معائنوں کے لئے دارالحکومت برازیلیا کے ہاسپٹل سے ساؤپالو کے دواخانہ کو منتقل کیا جائے گا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اِس بارے میں فیصلہ کرے گی کہ آیا صدر بولسونارو کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی جائے یا نہیں۔اُنھیں لگاتار 10 روز سے ہچکی آرہی ہے۔