صدر برازیل شریک دواخانہ

   

برازیلیا، 27 مئی (یو این آئی) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں کان کے اندرونی حصے میں سوزش کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس وقت اپنی رہائش گاہ پر آرام کر رہے ہیں، جی1 پورٹل نے یہ اطلاع دی۔79 سالہ لولا نے پیر کی سہ پہر کو طبیعت ناساز محسوس کی اور وہ شامی-لبنانی ہاسپٹل میں داخل ہوئے تھے ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جانچ کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ الووراڈا محل میں آرام کر رہے ہیں۔ ہاسپٹل کے بلیٹن کا حوالہ دیتے ہوئے پورٹل نے بتایا کہ برازیل کے صدر کو لبرینتھیٹس کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے ۔