صدر بی آر ایس نظام آباد کی رہائش گاہ پر عیدملاپ تقریب

   

نظام آباد۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عید و تہوار فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، قومی یکجہتی کو فروغ دینے، باہمی تبادلے خیالات، مسرت و شادمانی کا ایک خوبصورت گلدستہ کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معززین شہر کے شرکاء نے نوید اقبال صدر ضلع سیل بی آر ایس پارٹی کی رہائش گاہ پر منعقدہ عید ملاپ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس عید ملاپ تقریب میں شرکت کرنے والے معززین بردارن وطن میں قابل ذکر سابقہ چئیرمین تلنگانہ میڈیکل کونسل ڈاکٹر اے رویندر ریڈی، چئیرمین با پوجی واچنالیہ کمیٹی نظام آباد بھکتاو تسلم ڈلی، ونود کمار سابقہ ڈائریکٹر ایس سی کارپوریشن،سابقہ کارپوریٹر سوری، ڈاکٹر لکشمن کے جگن سابقہ چئیرمین کنٹیشور مندر نظام آباد،انوپ مورے سابقہ چئیرمین پوچما مندر نرمل شامل ہیں جبکہ مسلم معززین میںسینئر جرنلسٹ احمد علی، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی، خواجہ معین الدین صدر ایم آر پی ایس، ایم اے علیم موظف ملازم میونسپل کارپوریشن نظام آباد، مرزا واصل بیگ، محمد عارف الدین، جاوید خان، امجد خان، مجید خان بلڈر، کاشف احمر انجنیئر،محمد عفان اسجد، سید محمود بھائی، محمد فضل خاں، محمد عبدالرحیم، امیر الدین، ایم اے رفیع، محمد بصیر کے علاوہ دیگر شامل ہیں اس عید ملاپ کے موقع پر شرکت کرنے والے معززین کی شیر خورمہ کے ساتھ تواضع کی گئی ۔ علاوہ ازیں بردارن وطن کے تمام معززین کی شالپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی ۔