حیدرآباد 30مارچ (یواین آئی)بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعہ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔ نڈا کل دوپہر قومی دارالحکومت سے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ سنگاریڈی روانہ ہوں گے اور ضلع میں بی جے پی کے نو تعمیر شدہ ضلعی دفتر کا افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں نڈا، بھوپال پلی، ورنگل، جنگاوں اور محبوب آباد اضلاع میں پارٹی دفاتر کا ورچول طور پر آغاز کریں گے ۔ تلنگانہ کے ساتھ آندھرا پردیش کے اضلاع میں بھی وہ پارٹی کے ضلعی دفاتر کا افتتاح کریں گے۔