صدر بی جے پی نڈا کا جمعرات کو ٹاملناڈو کا ایک روزہ دورہ

   

نئی دہلی : بی جے پی قومی صدر جگت پرکاش نڈا جمعرات کو ٹاملناڈو کا ایک دن کا دورہ کرینگے۔بی جے پی میڈیا انچارج و چیف ترجمان انل بلونی نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ نڈا پونگل تہوار پر چینائی میں شام 4 بجے بی جے پی کے پروگرام میں شرکت اور پھر ایک میگزین کی تقریب سے خطاب کرینگے۔