صدر بی جے پی نڈا کے علاقہ میں بغاوت

   

شملہ: ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب حکمراں بھارتیہ جنتا (بی جے پی) اور پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے لیے وقار کا مسئلہ بنا ہوا ہے ، جس کے بعد پارٹی نے جمعرات کی رات دیرگئے بلاسپور اسمبلی حلقہ میں نڈا کے وفادار مانے جانے والے ترلوک جاموال کے خلاف بغاوت کرنے والے لیڈر کو پارٹی سے باہرکردیا۔پارٹی کی طرف سے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا کہ جاموال کے خلاف بغاوت کرنے والے سبھاش شرما کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور ممبر آف پارلیمنٹ سریش کشیپ نے ریاستی ایگزیکٹو ممبر شرما کو چھ سال کے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا۔