واشنگٹن :ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔صدر اردغان کا طیّارہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 25 منٹ پر نیو یارک جان ایف۔کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اترا۔ہوائے اڈّے پر ترکیہ کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے سیدات اونال، واشنگٹن میں ترکیہ کے سفیر حسن مرات مرجان اور نیو یارک میں ترکیہ کی قونصل جنرل ریحان اوزگْر نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں صدر اردغان وفد کے ساتھ اپنی قیام گاہ ٹرکش ہوم کے لئے روانہ ہو گئے۔ٹرکش ہوم کے سامنے جمع شہریوں کے ایک پْر ہجوم گروپ نے ان کا پْر جوش خیر مقدم کیا۔صدراردغان نے شہریوں سے ہاتھ ملایا۔ تصاویر اتروائیں اور کچھ دیر کے لئے بات چیت بھی کی۔دورہ امریکہ کے دوران صدر اردغان اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے اور بعض اہم قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔