صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر لکشمن کی سابق چیف منسٹر این بھاسکر راؤ سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر لکشمن نے کانگریس کے سینئیر قائد سابق چیف منسٹر این بھاسکر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ جس پر این بھاسکر راؤ نے سونچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کا تیقن دیا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ این بھاسکر راؤ بہت جلد بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے ملاقات کریں گے ۔ واضح رہے کہ سابق چیف منسٹر این بھاسکر راؤ کے فرزند سابق اسپیکر اسمبلی این منوہر نے کانگریس سے مستعفی ہو کر آندھرا پردیش میں جنا سینا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ انہوں نے سابق چیف منسٹر سے دونوں تلگو ریاستوں کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے ۔۔

رویندرا بھارتی میں دو روزہ
’ جشن درپن ‘
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : درپن تھیٹر بہ تعاون محکمہ لینگویج و کلچر حکومت آندھرا پردیش کے مشترکہ زیر اہتمام 14 اور 15 مارچ کو 7-30 بجے شام رویندرا بھارتی آڈیٹوریم لکڑی کا پل میں دو روزہ ’ جشن درپن ‘ منعقد ہوگا ۔ 14 مارچ کو ’چوتھی کا جوڑا ‘ جب کہ 15 مارچ کو ’ لحاف ‘ چہل بازیاں کے ساتھ پیش کیا جائے گا ۔۔