صدر تلنگانہ جاگروتی کویتا نے خون کا عطیہ دیا

   

نظام آباد۔2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ جاگروتی کی سرپرست اور سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے شہداء کی قربانیاں ریاست کی بنیاد ہیں اور موجودہ حکومت پر لازم ہے کہ تحریک میں حصہ لینے والوں سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے۔ کے کویتا آج بنجارہ ہلز میں قائم تلنگانہ جاگروتی دفتر میں منعقدہ خون کے عطیہ کیمپ سے خطاب کررہی تھیں جہاں انہوں نے جاگروتی قائدین و کارکنوں کے ہمراہ خود بھی خون کا عطیہ دیا۔کویتا نے کہا کہ کانگریس حکومت نے انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ تحریک کے جہدکار کو شناختی کارڈز، وظائف اور 250 گز زمین فراہم کی جائے گی اس لیے 9 ؍دسمبر کو وزیر اعلیٰ کو اپنے وعدوں کی تکمیل کا اعلان کرنا چاہیے۔کویتا نے حکومت کو واضح طور پر متنبہ کیا کہ اگر 9؍ دسمبر تک تحریک کاروں کے لیے زمین کی فراہمی سے متعلق باضابطہ اعلان نہ کیا گیا، تو تلنگانہ جاگروتی ’’بھومی پوراٹم‘ (اراضی کی تحریک)‘ کا آغاز کرے گی۔