صدر جمعیۃ علماء مولانا سید ارشد مدنی سخت علیل ، آئی سی یو میں شریک

,

   

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولاناسید ارشد مدنی کو علالت کے باعث آج نئی دہلی کے مشہور اسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں آئی سی یو میں مولانا مدنی کو رکھا گیا ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم مولانا کے علاج ومعالجہ میں مصروف ہے، حالانکہ مولانا کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر بتائی گئی ہے۔ مگر انہیں مزید دو دنوں تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کو گزشتہ کئی روز سے بخار کی شکایت تھی، جس کے سبب مولانامدنی کی طبیعت بوجھل، گھبراہٹ اور جسم میں کپپاہٹ کی شکایت ہورہی تھی، جس کے بعد آج(منگل کے روز) طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کمزوری زیادہ ہونے کے سبب مولانا سید ارشد مدنی کو آئی سی یو میں رکھاگیاہے، ڈاکٹروں نے مولانا کو ملیریا ہونے کی تشخیص کی ہے۔

جمعیۃ علما ء ہند کے پریس ترجمان نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولاناکو کئی روز سے بخار کی شکایت تھی جس کے باعث مولانا کا آج اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ بعد ازاں علاج کی غرض سے انہیں آئی سی یو میں رکھ کر علاج شروع کیاگیا ہے۔