صدر جمہوریہ اور نائب صدر کا مدھیہ پردیش بس حادثہ پر اظہارغم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو مدھیہ پردیش کے کھرگون میں پیش آئے بس حادثہ میں لوگوں کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ مرمو نے ٹویٹ کیا کہ مدھیہ پردیش کے کھرگون میں بس حادثہ میں متعدد ہلاکتوں کی خبر سے انتہائی دکھی ہوں۔ میں اس حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔ ’’ دھنکھڑ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مدھیہ پردیش کے کھرگون میں بس حادثے میں لوگوں کی موت کافی افسوسناک ہے ۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں آج اندور جانے والی بس بے قابو ہوکر پلیا سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں 22 مسافر وں کی موت اور 30 دیگر زخمی ہوگئے ۔