حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یوم جمہوریہ کی 73 ویں تقاریب کے موقع پر صدر جمہوریہ رامناتھ کوویند وزیراعظم نریندر مودی نے ویراٹ کو الوداع کیا ۔ قارئین سونچ رہے ہوں گے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ ٹسٹ ، ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے والے ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹ ویراٹ کوہلی کے لیے یہ وداعی ہوگی ۔ مگر انہوں نے کرکٹر ویراٹ کوہلی کو الوداع نہیں کیا بلکہ صدر جمہوریہ کی محافظ ٹیم میں شامل گھوڑے ویراٹ کی سبکدوشی پر انہیں الوداع کیا ہے ۔ اس ویراٹ نامی گھوڑے نے تاحال 13 یوم جمہوریہ تقاریب میں حصہ لیا سابق صدور جمہوریہ اور موجودہ صدر رامناتھ کوویند کے حفاظتی دستے میں اس نے خدمات انجام دی ہے ۔ اس گھوڑے کی خدمات اور صلاحیت پر اس کو چیف آف آرمی اسٹاف کے ایوارڈ اور توصیفی سند سے بھی نوازا گیا ۔ سال 2003میں ویراٹ صدر جمہوریہ کے حفاظتی دستے میں شامل ہوا تھا ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ویراٹ کو وداع کیا ۔۔ن