صدر جمہوریہ دروپدی مرموکا 21 نومبر کو دورہ حیدرآباد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13۔نومبر (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 21 نومبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گی۔ وہ راشٹرپتی نیلائم میں بھارتیہ کلا مہو اتسوم میں شرکت کریں گی۔ خصوصی فضائیہ طیارہ سے بیگم پیٹ آمد کے بعد صدر جمہوریہ راج بھون روانہ ہونگی۔ صدر جمہوریہ راج بھون میں شب بسری کے بعد آندھراپردیش پٹا پرتی روانہ ہوں گی جہاں 22 نومبر کو سری ستیہ سائی بابا کے آشرم میں پروگرام میں شرکت کریں گی۔ اسی دوران نائب صدر جمہوریہ پی رادھا کرشنن 16 نومبر کو راموجی فلم سٹی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ 16 نومبر کی دوپہر بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچنے کے بعد نائب صدر جمہوریہ راج بھون میں گورنر جشنو دیو ورما کے عصرانہ میں شرکت کرینگے ۔ وہ اسی رات میں نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے صدر جمہوریہ و نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کے انتظامات کے سلسلہ میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت دی۔1