صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا دورہ حیدرآباد

   

حیدرآباد 2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو جاریہ مہینے مختصر قیام کیلئے حیدرآباد کا دورہ کرینگی ۔ شہر میں ان کا قیام راشٹرپتی نیلائم بلارم میں رہے گا ۔ ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے قیام کے پیش نظر راشٹرپتی نیلائم کو 11 ڈسمبر تا 25 ڈسمبر عوام کیلئے بند رکھا جائیگا ۔ وزیٹرس اور عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران راشٹرپتی نیلائم آنے سے گریز کریں ۔ صدر جمہوریہ مرمو عموما سرمائی تعطیلات کے سلسلہ میں حیدرآباد کا دورہ کرتی ہیں اور ان کا قیام راشٹرپتی نیلائم میں ہوتا ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔