صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حیدرآباد آمدگورنر اور چیف منسٹر نے استقبال کیا

   

حیدرآباد ۔16 ۔ جون (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو حیدرآباد کے دو روزہ دورہ پر آج پہنچیں۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صدر جمہوریہ کا استقبال کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی ، ریاستی وزراء محمد محمود علی ، ٹی سرینواس یادو ، سبیتا اندرا ریڈی ، ستیہ وتی راتھوڑ ، سی ایچ ملا ریڈی ، ارکان پارلیمنٹ جے سنتوش کمار ، این وینکٹیش ، ارکان مقننہ پی راجیشور ریڈی ، مدھو سدن چاری ، نوین کمار ، چیف سکریٹری شانتی کماری ، ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار ، میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی اور دوسروں نے استقبال کیا ۔ چیف منسٹر نے ریاستی وزراء ، عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کا صدر جمہوریہ سے تعارف کرایا ۔ر