صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی رافیل لڑاکا طیارہ میں پرواز

   

Ferty9 Clinic

انبالہ، 29 اکتوبر (یو این آئی) تینوں مسلح افواج کی سپریم کمانڈر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے چہارشنبہ کے روز یہاں انبالہ فضائی اڈے سے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل میں پرواز کی۔ صدر مرمو اس سے قبل بھی سخوئی۔30 لڑاکا طیارے میں پرواز کر چکی ہیں۔ انہوں نے 7 اپریل 2023 کو فضائیہ کے تیزپور اڈے سے سخوئی طیارے میں پرواز کی تھی۔ اس طرح وہ دو مختلف لڑاکا طیاروں میں پرواز کرنے والی ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئی ہیں۔ رافیل میں پرواز کرنے والی صدر مرمو ہندوستان کی دوسری خاتون صدر ہیں جنہوں نے کسی جنگی طیارے میں پرواز کی ہے ۔ اس سے پہلے سابق صدر پرتبھا پاٹل اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بھی سخوئی لڑاکا طیارے میں پرواز کر چکے ہیں۔ اس واقعے کو خواتین کے بااختیار ہونے کی ایک بڑی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ صدر مرمو نے پرواز سے قبل وہاں موجود لوگوں کا استقبال قبول کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے ۔ صدر نے فضائیہ کے پائلٹوں اور دیگر افسران سے بات چیت بھی کی۔