حیدرآباد : /15 جون (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو کے شہر حیدرآباد کے دو روزہ دورہ کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سکندرآباد کے علاقہ سی ٹی او جنکشن ، پی این ٹی فلائی اوور ، حیدرآباد پبلک اسکول ، گرین لینڈس جنکشن ، مونپا جنکشن ، یشودھا ہاسپٹل ، پنجہ گٹہ جنکشن ، این ایف سی ایل جنکشن کے پاس جمعہ کو شام 4 تا 8 بجے تک تحدیدات نافذ العمل رہیں گی ۔ اسی طرح ہفتہ کو صبح 6 تا 8 بجے تک ٹریفک تحدیدات نافذ العمل رہیں گے ۔