صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مہاراشٹر اور گجرات کے یوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹر اور گجرات کے یوم تاسیس کے موقع پران دونوں ریاستوں کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کر کے کہا مہاراشٹر اور گجرات کے یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے تمام باشندوں اور دونوں ریاستوں کے لوگوں کو مبارکباد ۔ انہوں نے کہا دونوں ریاستوں کے باشندے انسان دوستی کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس آفت کے وقت بھی وہ لوگ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کے مفاد میں کام کرتے رہیں گے ۔ دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر ان ریاستوں کے لوگوں کو مبارکباد دی ہیں۔وزیراعظم نے ہفتے کو ٹویٹر پر ان ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکبادی پیغام دیا۔انہوں نے کہا،‘‘آج گجرات اور مہاراشٹر کا یوم تاسیس ہے ۔دونوں ہی ریاستوں میں متعدد غیر معمولی ہستیاں ہوئی ہیں۔ جنہوں نے قوم کی ترقی میں اہم تعاون دیا ہے ۔ میری دعا ہے کہ یہ دونوں ریاستیں کامیابی کے ساتھ کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں اور سبھی لوگ پری طرح سے صحت مند رہیں۔