صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نئی دہلی واپس

   

حیدرآباد۔14 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند آج صبح نئی دہلی واپس ہوگئے۔ صدر جمہوریہ دو روزہ دورہ پر کل حیدرآباد پہنچے تھے۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر گورنر تلنگانہ ڈاکٹر سوندرا راجن، گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ ، وزیر اینمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو ، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی اور دیگر عہدیداروں نے صدر جمہوریہ کو وداع کیا۔ صدر جمہوریہ کل خصوصی طیارہ سے حیدرآباد پہنچے اور انہوں نے مچنتل میں سونے سے تیار رامانجا چاریلو کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی تھی۔ انہوں نے مجسمہ مساوات کا معائنہ کیا اور چناجیر سوامی مٹھ میں منعقدہ صدی تقاریب میں شرکت کی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے صدر جمہوریہ کا آمد کے موقع پر استقبال کیا لیکن واپسی کے وقت ریاستی وزیر سرینواس یادو نے حکومت کی نمائندگی کی۔ صدر جمہوریہ نے راج بھون میں شب بسری کی۔ ر