نئی دہلی: بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں خاص کر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی مسلمانوں کے مقدس تہوار عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں ہم آہنگی، امن اور خوشحالی کی خواہش کی ۔ نائیڈو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے مکمل ہونے کے موقع پر منایا جانے والاعید الفطر کا تہوار خدا کے تیئں سچی عقیدت، خیرات اور شکر گزاری کا تہوار ہےوزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے اور لوگوں میں بھائی چارہ اور اتحاد کے جذبہ کی توسیع کی خواہش کی ہے۔ اس موقع پر یوروپ کا دورہ کررہے ہیں مودی نے ٹوئٹر پر عید کے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ عیدالفطر کی مبارکباد، میں خواہش کرتا ہوں اس مقدس موقع پر ہمارے معاشرہ میں اتحاد اور بھائی چارہ کے جذبہ میں اضافہ ہوگا۔ لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں۔