صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نئی دہلی واپس

,

   

حکیم پیٹ ائر فورس اسٹیشن سے گورنر ٹی سوندرا راجن ‘ چیف منسٹر کے سی آر و دیگر نے وداع کیا
حیدرآباد 28 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج جنوبی ہند ( حیدرآباد ) میں اپنے قیام کی تکمیل کے بعد نئی دہلی واپس ہوگئے ۔ صدرج مہوریہ حیدرآباد میں اپنی سرمائی تعطیلات کے بعد نئی دہلی واپس ہوگئے ہیں۔ دفتر چیف منسٹر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ گورنر تلنگانہ ٹی سوندرا راجن ‘ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ‘ ان کے کابینی رفقائے اور عہدیداروں نے حکیم اپیٹ ائر فورس اسٹیشن سے صدر جمہوریہ کو وداع کیا ۔ کووند 20 ڈسمبر کو جنوبی ہند میں تعطیلات کیلئے حیدرآباد پہونچے تھے ۔ حیدرآباد میں صدر جمہوریہ کا قیام راشٹرپتی نیلائم میں رہا جو صدارتی محل ہے ۔ راشٹرپتی نیلائم شہر میں بولارم میں واقع ہے اور یہ عمارت نظام حیدرآباد سے ہندوستان کی آمادی کے بعد حاصل کرتے ہوئے اسے صدارتی سیکریٹریٹ کے سپرد کردیا گیا تھا ۔ 1860 کے دوران یہ عمارت 90 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی تھی ۔ صدر جمہوریہ ہند سال میں کم از کم ایک مرتبہ راشٹرپتی نیلائم آتے ہیں اور یہاں سے اپنا سرکاری کام کاج انجام دیتے ہیں۔ حیدرآباد میں قیام کے دوران صدر جمہوریہ نے مختلف پروگرام اور تقاریب میں شرکت کی اور جنوبی ہند کی دوسری ریاستوں کے دورے کرتے ہوئے بھی انہوں نے سرکاری پروگراموں میں حصہ لیا تھا ۔ حیدرآباد کے راشٹرپتی نیلائم کے علاوہ شملہ کی ’’ ریٹریٹ بلڈنگ ‘‘ بھی صدارتی کام کاج کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔وہاں سے بھی صدر جمہوریہ اپنا سرکاری کام کاج انجام دیتے ہیں۔