حیدرآباد: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے جنوبی ہند کے سالانہ دورہ پر غیر یقینی صورتحال ہے ۔ تلنگانہ حکومت کو صدر کے سالانہ دورہ کے سلسلہ میں کوئی توثیق نہیں ملی ۔ قواعد کے مطابق ریاستی حکومت کو ڈسمبر کے پہلے ہفتے میں صدر جمہوریہ کے دورہ کے انتظامات کرنے ہوتے ہیں۔ اب جبکہ ڈسمبر کا چوتھا ہفتہ ہے راشٹرپتی بھون سے حکومت کو دورہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ محکمہ جی اے ڈی کا ماننا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب ہوسکتا ہے کہ صدر جمہوریہ کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 20 تا 28 ڈسمبر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی نیلائم میں قیام کیا تھا۔ جنوبی ریاستوں کے دورے کے سلسلہ میں یہ ان کا قیام رہا۔
