صدر جمہوریہ مرمونے گرو گھاسی داس یونیورسٹی کی10ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی

   

بلاسپور (چھتیس گڑھ): صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں واقع گروگھاسی داس ییورسٹی کی 10ویں تقسیم اسناد کو تقریب کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ دنیا میں افراد، اداروں اور ممالک کو اختراع کے شعبے میں آگے رہنا چاہیے اور بڑے پیمانے پر ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کااستعمال کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مناسب سہولیات، ماحول اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے گروگھاسی داس یونیورسٹی میں سریع الحرکت پر مبنی تحقیقی مرکز کے قیام پر خوشی کااظہار کیا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز مفید تحقیق کے ذریعے اپنے بہتر اثرات مرتب کرے گا۔ چندریان-3 مشن کی کامیابی کاذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے نہ صرف برسوں کی سخت محنت کام کررہی تھی بلکہ روکاوٹوں اور ناکامیوں کی پروا ہ کیے بغیر مسلسل آگے بڑھنے کا جذبہ بھی کارفرما تھا۔