صدر جمہوریہ مرمو کا آج سےدورہ اڈیشہ

   

نئی دہلی13جولائی (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو پیر کو دو روزہ دورے پر اڈیشہ جائیں گی۔ صدر جمہوریہ دورہ کے پہلے دن یعنی پیر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بھونیشور کے پانچویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔صدر منگل کے روزریونشا یونیورسٹی کے 13ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی اور کٹک میں ریونشا گرلز ہائی اسکول کی تین عمارتوں کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔وہ کٹک میں آدی کوی سرلا داس کی یوم پیدائش کی تقریبات میں بھی شرکت کرنے کے بعد کلنگا رتن ایوارڈ 2024 بھی پیش کریں گی۔