صدر جمہوریہ مرمو کا رانچی پہنچنے پر ہوائی اڈے پر گورنر اور وزیر اعلیٰ نے کیا استقبال

   

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو بدھ کو تین روزہ دورے پر جھارکھنڈ پہنچ گئیں۔ دیوگھر بابا بیدیا ناتھ مندر میں پوجا کرنے کے بعد، وہ دیوگھر ہوائی اڈے سے ایئر فورس کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے دوپہر 12:00 بجیرانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ ہوائی اڈے پر گورنر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ان کا استقبال کیا۔جھارکھنڈ پہنچ کر صدر جمہوریہ مرمو پہلے دیوگھر بابا بیدیا ناتھ کے دربار میں گئیں۔ صدرجمہوریہ کا مندر کے احاطے میں داخل ہوتے ہی شنکھوں سے استقبال کیا گیا۔ یہاں پجاریوں نے بابا بیدیا ناتھ کی پوجا کروائی۔ صدرجمہوریہ نے بابا سے ملک کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔