نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں نرسنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات کیلئے51 نرسوں کو باوقار نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ سے نوازا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس تقریب میں قابل ذکر اور ممتاز خدمات کیلئے 2021 کی 51 نرسوں کو باوقار قومی فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز پیش کیے گئے ۔ یہ ایوارڈ 1973 میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے قائم کیا تھا۔