بھوپال: صدرجمہوریہ بننے کے بعد مدھیہ پردیش کے اپنے پہلے دورے پر آنے والی محترمہ دروپدی مرمو نے آج دارالحکومت بھوپال میں واقع قبائلی میوزیم کا مشاہدہ کیا۔اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعلی مسٹر چوہان اور میوزیم کے نمائندوں نے صدر جمہوریہ کو میوزیم سے متعلق تمام معلومات فراہم کیں۔کئی مقامات پر صدر جمہوریہ محترمہ مرمو کو میوزیم کے نمائندوں سے سوالات پوچھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔راجدھانی بھوپال کا قبائلی میوزیم ملک اور ریاست کے قبائل سے متعلق ایک میوزیم ہے جہاں اس کمیونٹی کے طرز زندگی، لوک فن، کھیل اور معمولات کو فنکاریوں کے ذریعے باریکی سے دکھایا گیا ہے ۔